ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری انٹربینک میں 300 روپے سے کم ہوگیا
منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر 299 روپے 88 پیسے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں 300 روپے پر مستحکم، خریدار غائب
ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر 300 روپے سے کم ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے 66 پیسے کم ہوکر 299.50 روپے کی سطح پر آ گئی، تاہم بعد میں کمی کا رجحان جاری رہا اور ڈالر ایک روپے 28 پیسے کی کمی سے 299 روپے 88 پیسے پر بند ہوا۔
دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے خریدار غائب ہو گئے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 300 روپے پر مستحکم ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے، جہاں 94 پوائنٹس کی مندی سے کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 45771 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ بعد ازاں دن بھر مندی کا رجحان جاری رہا اور کاروبار کے اختتام تک پی ایس ایکس میں 357 پوائنٹس کی مندی سے 100 انڈیکس گھٹ کر 45508 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔