ایشیاکپ آغا سلمان کی بھی اگلے میچ میں شرکت مشکوک مگر کیوں

انجریز نے پاکستانی خیمے کا رخ کرلیا

انجریز نے پاکستانی خیمے کا رخ کرلیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں انجریز نے پاکستانی خیمے کا رخ کرلیا۔

گزشتہ روز پاکستان کو ایشیاکپ کے اہم معرکے میں بھارت سے 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تو اس میچ دوران میں حارث رؤف 5 اوورز جبکہ نسیم شاہ 9.2 اوورز گیندبازی کرواسکے اور میدان چھوڑ گئے جبکہ آغا سلمان منہ پر گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: نسیم، حارث کی انجریز، پاکستان نے زمان اور شاہنواز کو طلب کرلیا

بھارت کے 357 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مڈل آرڈر بیٹر آغا سلمان نے 15 رنز بنائے تھے کہ رویندرا جڈیجا کو سوئپ کرتے ہوئے گیند چہرے پر لگی تو خون رسنے لگا، انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کردی گئی تھی تاہم ان کے چہرے پر سوجن ہے فی الحال وہ بہتر محسوس کررہے ہیں۔


مزید پڑھیں: سلمان آغا کے چہرے پر گیند لگ گئی، شدید چوٹ سے محفوظ

بھارت کے خلاف میچ میں وہ بھی محض 23 بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔

سری لنکا کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستانی خیمے میں 2 فاسٹ بولرز اور مڈل آرڈر بیٹر زخمی ہوچکے ہیں جس کے باعث انکی ٹیم میں شمولیت مشکوک ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ بھارت سے ہارنا پاکستان کو مہنگا پڑگیا، فائنل کھیلنے کے لالے پڑگئے

دوسری جانب ٹیم منجمنٹ نے نسیم شاہ اور حارث کی جگہ شاہنواز دھانی اور زمان کو طلب کرلیا ہے جبکہ آغا سلمان کی جگہ سعود شکیل کو موقع ملنے کا امکان ہے۔
Load Next Story