پشاور زمین کے تنازع پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ ایک شخص جاں بحق
قوم عیسیٰ خیل اور سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کے مابین زمین کے تنازع پر فائرنگ میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا
پشاور: زمین کے تنازع پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریگی کے علاقے میں قوم عیسیٰ خیل اور سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کے مابین زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی۔ پولیس کے مطابق دونوں قوموں میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دونوں جانب سے 3 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔
دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک ایل آر ایچ اسپتال میں ایک لاش لائی گئی ہے، جس کی شناخت وقار حسن کے نام سے ہوئی۔ مقتول کا تعلق عیسیٰ خیل قوم سے ہے۔ جاں بحق ہونے والے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔