شالیمار ایکسپریس کا ڈرائیورچلتی ٹرین سے کود کر فرار ہوگیا

ایمرجنسی بریک لگانے کی بھی کوشش کی،اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

انتظامیہ نے شالیمار ایکسپریس کے ڈرائیور اور اس کے اسسٹنٹ کوذمے دار قرار دیدیا، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
گھگھر پھاٹک کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی شالیمار ایکسپریس کے ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روکنے کی کوشش کی۔

تاہم جب اس نے دیکھا کہ اب ٹرین ٹکرا جائے گی تو وہ اپنے اسسٹنٹ ( فائر مین ) کے ساتھ چلتی ٹرین سے کود کر فرار ہو گیا،تفصیلات کے مطابق گدر اسٹیشن کے قریب گھگھر پھاٹک پر حادثے کا شکار ہونیوالی شالیمار ایکسپریس کے ڈرائیور مقبول احمد نے حادثے سے ایک میل کے فاصلے سے سامنے ٹرین کو کھڑا دیکھ کر ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی۔


تاہم جب اس نے دیکھا کہ اب حادثہ ہو جائے گا تو وہ اپنے اسسٹنٹ ( فائر مین ) کامران احمد کے ساتھ چلتی ٹرین سے کود کر فرار ہو گیا ، ریلوے ذرائع نے بتایا کہ دھابیجی اور گدر اسٹیشن کے درمیان میں صرف ایک آٹو میٹک سگنل ہے ، شالیمار ایکسپریس کے ڈرائیور نے اس آٹو میٹک سگنل کونہیں دیکھا اور سرخ بتی جلنے کے باوجود وہ آگے چلتا چلا آیا ۔

اگر سگنل کی کوئی بھی لائٹ نہیں جل رہی ہوتی تب بھی قانون کے مطابق اسے وہاں رک جانا چاہیے تھا لیکن وہ نہیں رکا جس کے باعث وہ غفلت اور لاپرواہی کا مرتکب پایاگیا جس کے باعث ریلوے انتظامیہ نے ڈرائیور مقبول احمد اور اس کے اسسٹنٹ کامران کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔

Recommended Stories

Load Next Story