اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

ایل این جی کی قیمت رواں ماہ کے لئے مقرر کی گئی ہے، اوگرا نے قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا


ویب ڈیسک September 12, 2023
(فوٹو : فائل)

اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ) نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 0.34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے اسی طرح سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 0.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

پنجاب اور خیبر پختون خوا کے صارفین کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.83ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جب کہ بلوچستان اور سندھ کے صارفین کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.36ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

ایل این جی کی قیمت رواں ماہ کے لئے مقرر کی گئی ہے اوگرا نے قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں