’RRR‘ میگا اسٹار رام چرن کی پاکستانی ڈیزائنر کے لباس میں تصویر وائرل
پاکستانی ڈیزائنر کرینہ کپور، عالیہ بھٹ، کرشمہ کپور، ماہرہ خان، مادھوری ڈکشٹ کیلئے بھی لباس ڈیزائن کرچکے ہیں
انڈین بلاک بسٹر فلم 'RRR' کے میگا اسٹار رام چرن کی پاکستانی فیشن ڈیزائنر فراز منان کے لباس میں تصویر وائرل ہوگئی۔
اداکار نے شیمپئن رنگ کا سنہری کڑھائی والا کرتا پاجامہ پہنا ہوا تھا جو ان کی خوبصورت جسامت پر بہت ہی عمدہ لگ رہا تھا۔
رام چرن نے عمدہ کڑھائی والے کرتے کے ساتھ گلاسز، سنہری گھڑی اور منفرد ڈیزائن والے جوتے بھی پہنے ہوئے تھے۔
فراز منان قدرتی رنگوں، بھارتی کڑھائی اور جدید ڈیزائن والی لیس کے ساتھ فیشن انڈسٹری میں منفرد مقام رکھتے ہیں اور پوری دنیا میں نام کما چکے ہیں۔
پاکستانی ڈیزائنر اس سے قبل مختلف شوبز شخصیات کرینہ کپور، عالیہ بھٹ، کرشمہ کپور، ماہرہ خان، مادھوری ڈکشٹ کیلئے بھی لباس ڈیزائن کرچکے ہیں۔