سی اے اے کی آبزرویشنز دور نہ ہوسکیں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل ہونے کا امکان

آبزرویشنز دورنہ ہونے سے اگلے سال پروازوں کے لیے درکارسرٹیفکیٹ کا اجرا خطرے میں پڑ گیا ہے

فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی عائد مختلف آبزرویشنز دور نہ ہونے سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے تمام 35 طیاروں کے پرواز کرنے پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے، کیونکہ جہازوں پرسول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے عائد کردہ مختلف آبزرویشنز تاحال دور نہیں کی جاسکی ہیں۔

آبزرویشنز دورنہ ہونے سے اگلے سال اڑنے کے لیے درکارسرٹیفکیٹ کا اجرا خطرے میں پڑ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے فلائٹ اسٹینڈرڈ ڈائریکٹوریٹ نے طیاروں کے ٹیکنیکل مسائل،کریو ٹریننگ سمیت دیگر آبزرویشنز عائد کی تھیں۔

پی آئی اے کی جانب سے رواں برس ایئرآپریٹرسرٹیفکیٹ اجرا کے ساتھ دسمبر 2023 تک تمام آبزرویشنز دور کرنے کا کہا گیا تھا۔


آبزرویشنز لسٹ میں گراؤنڈ طیاروں سمیت بیرون ملک اورپاک بحریہ کو دیے گئے طیارے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایئرآپریٹرسرٹیفکیٹ 2024 کے لیے آبزرویشنز دور کرنے کی تاریخ 31 جنوری 2024 مقرر کی گئی ہے۔

طیاروں کی فہرست ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈ نے جاری کی ہے جس میں ایئرلائن کے 12 بوئنگ777، 17 ایئربس اور6 اے ٹی آر طیاروں کی تفصیلات موجود ہیں۔

سی اے اےکی جانب سے قومی ایئرلائن کو آبزرویشنز دور کرنے کے لیے بارہا یاددہانی کرائی گئی مگر آبزرویشنز تاحال دور نہیں کی گئیں۔

ذرا ئع کے مطابق قومی ایئرلائن کے 15 طیارے گراؤنڈ،2 طیارے بیرون ملک جبکہ 2 طیارے پاکستان نیوی کو دیےگئے ہیں۔

 
Load Next Story