سونے کی فی تولہ قیمت میں 5600 روپے کا بڑا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 215000 روپے تک پہنچ گئی


ویب ڈیسک September 12, 2023
فوٹو فائل

پاکستان میں کئی روز کی کمی کے بعد اچانک سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر گھٹ کر 1911 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں باالترتیب 5600 روپے اور 5058روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 215000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 184585روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50روپے بڑھکر 2550روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87روپے بڑھکر 2186.21روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |