ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں ملیریا کے 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
این آئی ایچ نے ملک بھر میں متعدی و غیر متعدی امراض کے کیسز کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی
ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد ملیریا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے ملک بھر میں متعدی و غیر متعدی امراض کے کیسز کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی، جس کے مطابق زشتہ ہفتے ملک میں 1 لاکھ 38 ہزار 566 ملیریا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے ہیضہ سے مشابہہ مرض کے 2 لاکھ 1822 کیسز ، ٹائیفائیڈ کے 8835 کیس رپورٹ ہوئے، ملک میں 1 لاکھ 38 ہزار 566 ملیریا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کتے کاٹے کے 1014 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 701 کیس سندھ سے رپورٹ ہوئے۔
این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق انفلوئنزا سے مشابہہ مرض کے 30748 کیسز، 11240 ڈائریا کیسز، 813 ہیضہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کم عمر بچوں میں 17890 اے ایل آر آئی کیس رپورٹ، اے ایل آر آئی بچوں میں سانس کی نالیوں کی سوزش کا مرض ہے، گزشتہ ہفتے ملک میں 447 خسرہ کیسز،313 چکن پاکس کیس رپورٹ ہوئے جبکہ گذشتہ ہفتے ملک میں کالی کھانسی کے 176، کانگو وائرس کے 8 کیس رپورٹ ہوئے۔
اسی طرح ایک ہفتے میں ملک میں گردن توڑ بخار کے 8، خناق 14 کیس رپورٹ ہوئے۔