ویسٹ انڈیزاورکیویزکا آج مقابلہسیمی اوربراوو میچ فیس مورٹن کے اہل خانہ کودینگے

ویسٹ انڈیز کو 2-0 سے سیریز میں برتری حاصل


ایکسپریس July 11, 2012
ویسٹ انڈیز کو 2-0 سے سیریز میں برتری حاصل

ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے بدھ کو سینٹ کٹس میں کھیلا جائے گا، کیوی ٹیم کرس گیل کا توڑ کرنے کیلیے سرجوڑ کر بیٹھ گئی، اسے اچھی طرح معلوم ہے کہ وہ صرف اسی صورت میں پانچ میچز کی سیریز میں کم بیک کرسکتی ہے جب گیل کو ہاتھ کھولنے سے پہلے ہی آئوٹ کردیا جائے۔

نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر ناتھن میک کولم کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے ضروری ہے کہ گیل کو جلد سے جلد رخصت کریں اور اس مقصد کیلیے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ گذشتہ میچ میں بھی انھوں نے سنچری اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا تھا،

ویسٹ انڈیز کو 2-0 سے سیریز میں برتری حاصل اور وہ تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلیے پُرعزم ہے۔دریں اثنا میزبان کپتان ڈیرن سیمی اور ڈیوائن براوو تیسرے ون ڈے کی میچ فیس کارحادثے میں ہلاک ہونے والے کرکٹر روناکو مورٹن کے اہل خانہ کو دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں