برطانوی شخص نے اپنے جسم پر 667 جگہ بیٹی کا نام گُدوا لیا

مارک اوون ایونز نے بیٹی کی محبت میں پیٹھ اور ٹانگوں پر اس کے نام لکھوائے جو ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے


ویب ڈیسک September 14, 2023
برطانوی ماہرمارک ایونز نے اپنے جسم پراپنی بیٹی کا نام 667 مرتبہ لکھواکر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

برطانیہ کے 49 سالہ شخص نے اپنی بیٹی کا نام اپنے بدن پر ریکارڈ تعداد میں لکھوایا ہے جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کی ہے۔

مارک اَوَن ایونز نے اپنی بیٹی 'لوسی' کا نام اپنی پیٹھ پر 667 مرتبہ لکھوایا ہے جسے ایک ہی نام کے سب سے زیادہ ٹیٹو کا عالمی اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ مارک نے دوسری مرتبہ اپنی بیٹی کے نام لکھوائے اور ان کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

2017 میں مارک نے اپنی بیٹی کا نام 267 مرتبہ لکھوایا تھا جو اس وقت گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بن گیا۔ تاہم 2020 میں ایک امریکی ڈائڈرا وِگل نے اپنے جسم پر اپنا ہی نام 300 مرتبہ گدوایا اور یوں مارک کا ریکارڈ توڑڈالا۔ اس کےبعد مارک موقع کے تلاش میں تھے کہ وہ دوبارہ اس کا اعزاز اپنے نام کرسکیں۔



پھر مارک نے دوبارہ اپنے بدن پر بیٹی لوسی کا نام لکھوایا اور اس کی تعداد 667 تک جاپہنچی جس میں کئی گھنٹے صرف ہوئے۔ انہوں نے اپنی دونوں ٹانگوں پر کل 400 مرتبہ ٹیٹو بنوائے جس میں ساڑھے پانچ گھنٹے لگے۔ اس کاوش کو انہوں نے اپنی بیٹی سے معنون کیا ہے۔

دو ماہر فنکاروں نے یہ نام لکھے جس کے بعد مارک نے ایک نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں