کورنگی واٹر بورڈ کے آپریشن میں ناجائز کنکشن منقطع کر دیے گئے

سامان ضبط کر لیاگیا ،بھاری مشینری کے ذریعے زیر زمین خفیہ لائنوں کو اکھاڑ پھینکا


Staff Reporter May 13, 2014
سامان ضبط کر لیاگیا ،بھاری مشینری کے ذریعے زیر زمین خفیہ لائنوں کو اکھاڑ پھینکا۔ فوٹو : عرفان علی/ ایکسپریس

صوبائی وزیر بلدیات و چیئرمین واٹر بورڈ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر صنعتی علاقوں میں پانی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

واٹر بورڈ کے ریونیو اور انجینئرنگ (ڈبلیو ٹی ایم) ڈپارٹمنٹ نے مشتر کہ آپریشن کر کے5 غیر قانونی کنکشنز کاٹ دیے اور سامان ضبط کر لیا ،بھاری مشینری کے ذریعے زیر زمین خفیہ لائنوںکو اکھاڑ کر پھینک دیا، واضح رہے کہ دونوں محکموں کے متعلقہ افسران اور اسٹاف کا یہ مشترکہ آپریشن جاری رہے گا۔

آپریشن میں سپرنٹنڈنگ انجینئر سعید شیخ ، ایگزیکٹیو انجینئر کورنگی صابر علی ، ذوالفقار بروہی ڈائریکٹرٹیکسز ریونیو (لانڈھی کورنگی ) اور ان کے عملہ نے حصہ لیا کریک ڈائون کے دوران فیکٹریوں کے جن میں نو وا لیدر سیکٹر 15 ، پلاٹ نمبر 36سیکٹر 23 اور سیکٹر 31 میں واقع دو فیکٹریو ں کے 8انچ اور 24 انچ قطر کی لائن سے حاصل کیے گئے 5کنکشنز منقطع کردیے جبکہ سورتی ٹیکسٹائل کی انتظامیہ کی جانب سے 24انچ کی لائن سے 3انچ کا ناجائز کنکشن لینے کی کو شش کو نا کام بنادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں