پاک بھارت میچ ریزرو ڈے کا راز سامنے آگیا

براڈ کاسٹر نے 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر روایتی حریفوں میں مقابلے کیلیے دیے


Sports Reporter September 13, 2023
لاجسٹک سہولیات کی وجہ سے میچز کولمبو سے ہمبنٹوٹا منتقل کرنے پر غور نہیں ہوا۔ فوٹو: گیٹی

ایشیاکپ کے سپر 4مرحلے میں صرف پاک بھارت میچ کیلیے ریزرو ڈے رکھنے کی وجہ سامنے آگئی۔

ایشیاکپ کے گروپ اسٹیج میچ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ بارش کی وجہ سے ادھورا رہ جانے پر گروپ 4 مرحلے کے میچ کیلیے ریزرو ڈے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جس پر سری لنکن اور بنگلہ دیشی کوچز کی جانب سے اعتراض بھی سامنے آیا،ان کا کہنا تھا کہ روایتی حریفوں کا مقابلہ مکمل ہوا تو ان میں سے کسی ایک کو 2پوائنٹس ملیں گے،دوسری جانب دیگر ٹیموں کی میچ بارش کی نذر ہوئے تو ایک ایک پوائنٹ حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ: بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے شکست دے دی

ایک رپورٹ میں نشریات کی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹر نے ایشیا کپ کے حقوق 4کروڑ امریکی ڈالر کے عوض حاصل کیے ہیں،ان میں سے 3کروڑ 80لاکھ صرف پاکستان اور بھارت کے مقابلوں کے ہیں،زیادہ رقم سپر 4اور روایتی حریفوں کے ممکنہ فائنل سے ہونے کی توقع ہوتی ہے، اس لیے ایونٹ کے مالی استحکام کیلیے پاک، بھارت میچز ہی سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں،انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگز کی بہتات میں ریزرو ڈے سمیت یا اس کے بغیر براڈ کاسٹرز کیلیے روایتی حریفوں کے مقابلوں سے بڑی کوئی پراپرٹی نہیں۔

ذرائع کے مطابق کولمبو میں بارش کے پیش نظر خدشات ضرور تھے مگر ہمبنٹوٹا کو متبادل وینیو بنانے کی تجویز کبھی ایشین کرکٹ کونسل کے زیر غور نہیں آئی،لاجسٹک ضروریات اور براڈ کاسٹنگ سمیت دیگر معاملات کیلیے کولمبو میں مقابلوں کا انعقاد ہی بہتر انتخاب تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں