بھارت کے ہاتھوں گرین شرٹس کی ناکامی ’تحفہ‘ قرار

بہترین ٹیم کیخلاف اور مشکل کنڈیشنز میں خود کو آزمانے کا موقع میسر آیا، ہیڈکوچ

ناکامی نے ہر روز نئے چیلنج سے نمٹنے کو تیار رہنے کیلیے خبردار کردیا ہے، بریڈبرن۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

پاکستان کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن نے بھارت کے ہاتھوں شکست کو 'تحفہ' قرار دے دیا۔

کولمبو میں ایشیا کپ سپر 4 رائونڈ میں 2 روز پر محیط ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 228 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تاہم ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن اس کو بھی ایک حیران کن تحفہ قرار دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم 2 روز کے دوران ملنے والے اس تحفے پر کافی خوش ہیں کیونکہ ٹورنامنٹ کے اس مرحلے پر اور ورلڈ کپ سے قبل ہمیں بھارت کے خلاف کھیلنے کا بہترین موقع میسر آیا ہے، ہم دنیا کے بہترین پلیئرز کے خلاف زیادہ نہیں کھیلتے، اس کے ساتھ ہمیں ایسی کنڈیشینز بھی میسر آئیں جوکہ ورلڈ کپ سے کافی مماثلت رکھتی ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف تاریخی شکست! بابر الیون کی باڈی لینگونج پر سوالات اُٹھ گئے

ان کا کہنا تھا کہ ہم گذشتہ 3 ماہ سے کوئی میچ بھی نہیں ہارے تھے اس لیے ہم اس شکست کو بھی ایک مثبت چیز سمجھتے ہیں، ہمیں اپننی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے، ہم سلیکشن میں مستقل مزاجی اختیار کیے ہوئے ہیں، جس انداز میں ہم ہرپوزیشن پر موجود کھلاڑی کو اعتماد دے رہے ہیں اس میں بھی تسلسل برقرار رکھے ہوئے ہیں، ہمارے پاس چند بہترین کھلاڑی موجود جوکہ میدان میں جان لڑاتے ہیں، ہم ان کے ساتھ اور پوری امید ہے کہ وہ زبردست کم بیک کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ؛ بھارت سے ہارنا پاکستان کو مہنگا پڑگیا، فائنل کھیلنے کے لالے پڑگئے

گرانٹ بریڈبرن نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی فیلڈنگ بھی انتہائی مایوس کن رہی خاص طور پر شبمان گل کو موقع دیا گیا، اس بارے میں کوچ کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف کینڈی میں بھی ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں رہی تھی، ہمیں اس شعبے میں زیادہ ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا۔
Load Next Story