آئی فون میں پہلی مرتبہ سگنل نہ ہونے پر ’سیٹلائٹ روڈ سائیڈ اسسٹنس‘ فیچر پیش کردیا گیا
اس کے علاوہ آئی فون 15 ماڈلز میں ٹیٹانیئم کیس، تیزرفتار مائیکروچپس اور گیمنگ آپشن پرغور کیا گیا ہے
ایپل کمپنی نے اپنے نئے ڈیوائسس کی سالانہ پریس کانفرنس میں نت نئے آلات اور ڈیوائسس کے علاوہ نئی ٹیکنالوجی کا اعلان بھی کیا ہے جن میں پہلی مرتبہ ہنگامی حالت اور سگنل نہ ہونے پر ایک نئی سروس پیش کی ہے جسے 'روڈ سائیڈ اسسٹنس بذریعہ سیٹلائٹ' کا نام دیا گیا ہے۔
قارئین کو یاد ہوگا کہ آئی فون 14 اسمارٹ فون اور واچ میں سیل فون ٹاور کے سگنل نہ ہونے کی صورت میں 'ایمرجنسی ایس اوایس' اور 'فائنڈ مائی ویا سیٹلائٹ' کے فیچر پیش کئے گئے تھے جو اب 14 ممالک میں دستیاب ہیں۔ فی الحال صرف امریکہ کے لیے 'روڈسائیڈ اسسٹنس ویا سیٹلائٹ' پیش کی گئی ہے جس میں کہیں پھنس جانے، چارج اور ایندھن ختم ہونے یا گاڑی کا ٹائر خراب ہونے جیسی صورتحال کو اس وقت دیکھا جاتا ہے جب اطراف میں فون کے سگنل بھی نہیں آرہے ہوں۔
اس کے تحت فون سیٹلائٹ سے رابطہ کرتا ہے، اور روڈ کے اطراف مدد فراہم کرنے والے اداروں سے رابطہ کرتا ہے۔ یہ پیغام براہِ راست مدد کرنے والی سروس کو پہنچتا ہے، جس میں مدد یا آلات کی ضرورت اور آپ کی جی پی ایس لوکیشن بھی شامل ہوتی ہے۔
اس میں گلوبل اسٹار سیٹلائٹ سے رابطہ ہوتا ہے ، جس میں سیٹلائٹ گراؤنڈ اسٹیشن بھی شامل ہوتے ہیں۔ صارفین کو یہ سہولت دینے کے لیے ایپل نے کروڑوں ڈالر خرچ کئے ہیں۔
یوایس بی سی کیبل
ایپل نے اپنے اسمارٹ فون چارج کرنے کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی کیبل بھی پیش کی ہے۔ آئی فون 15 اور 15 پلس کے ماڈلوں میں تیزترین پروسیسنگ چپس ( اے 16 بایونک) لگائی گئی ہیں جن کی قیمت 799 سے 899 ڈالر رکھی گئی ہے۔ لیکن 15 پرو اور پرومیکس سیریز کی قیمتیں 999 سے 1199 ڈالر تک رکھی گئی ہیں۔
نیا کیمرہ اور وژن پرو ہیڈ سیٹ
تیسری اہم شے یہ ہے کہ خلائی ٹیکنالوجی میں عام استعمال ہونے والی دھات ٹیٹانیئم سے فون کی کیسنگ بنائی گئی ہے جو ایک نئی اختراع ہے۔ ایپل نے یہ بھی کہا ہے کہ بیٹریوں میں موجود کوبالٹ دھات کو 100 فیصد ری سائیکل کرکے استعمال کیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس کے مطابق 48 میگاپکسل کیمرے میں پہلی مرتبہ ایک بالکل نیا لینس بھی لگایا گیا ہے، جو زوم میں مدد کرتا ہے اور اعلیٰ درجے کی ویڈیو بھی بناتا ہے۔ یہ ویڈیو ایپل کے ہیڈسیٹ 'وژن پرو' پر دیکھی جاسکیں گی کو اگلے برس جولائی میں سامنے آئے گا۔ ساتھ میں ایپل کی فوٹو ایپ کو بھی بہتر بنایا گیاہے۔
ایپل واچ اور چٹکی فیچر
ایپل 9 اسمارٹ واچ میں ایک نئے آپشن کے تحت اسے چھونے کی بجائے صرف چٹکی بجاکر آپ فون کال سن سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق اس کے ڈسپلے کو بقیہ واچ سے زیادہ روشن بنایا گیا ہے اور قیمت 399 سے 799 ڈالر تک رکھی گئی ہے۔