بھارت بے قابو ٹرک نے ہائی وے پر کھڑے مسافروں کو روند ڈالا 11 ہلاک

حادثے میں ہلاک افراد میں 6 خواتین بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک September 13, 2023
پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

بھارت میں بے قابو ٹرک نے ہائے وے پرکھڑے مسافروں کو روند ڈالا جس سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کے علاقے بھرت پور میں بے قابو ٹرک بس میں گھس گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق راجھستان سے اترپردیش جانے والی بس فیول ختم ہونے کے باعث ایک پل پر کھڑی تھی۔ ڈرائیور سمیت کچھ مسافر بس سے اتر کر کھڑے تھے کہ تیز رفتار ٹرک نے انہیں روند ڈالا۔ حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے حادثے کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں