حوالہ ہنڈی میں ملوث ٹیک زون نامی کمپنی سے 32 لاکھ روپے برآمد کیشیئر گرفتار

24 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز کی سپلائی رسیدیں بھی برآمد


Staff Reporter September 13, 2023
فوٹو : ایف آئی اے

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے موبائل فونز کی خرید و فروخت کی آڑ میں حوالہ ہنڈی میں ملوث ٹیک زون نامی کمپنی سے 32 لاکھ روپے برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید بلوچ کی ہدایت پر زمزمہ موبائل مارکیٹ میں کارروائی کی، اس دوران کمپنی کے کیشیئر شاہ رخ کی گرفتاری عمل میں آئی۔

Mobile phones seized

غیر قانونی طور پر درآمد کیے گئے 24 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز کی سپلائی رسیدیں بھی برآمد کی گئیں۔

دیگر برآمد اشیاء میں تین مختلف اقسام کے 14 نئے اور پرانے آئی فونز، 2 آئی پیڈز اور 2 اسمارٹ گھڑیاں برآمد ہوئیں جبکہ برآمد موبائل فونز اور دیگر اشیا کی مالیت 38 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

کمپنی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں