امریکا سے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 9 فیصد کی نمو

اگست میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 262 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا

اگست میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 262 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا (فوٹو : فائل)

امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اگست کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 9 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اگست میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 262 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو جولائی کے مقابلہ میں 9 فیصدزیادہ ہے۔

جولائی میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 241 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں رواں سال اگست میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر12 فیصدکی کمی ہوئی۔


یہ بھی پڑھیں: اگست میں ترسیلاتِ زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر3.1 فیصد اضافہ

علاوہ ازیں ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر117فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اور اگست میں ملک سے 1175000 ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 117 فیصد زیادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 541000ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔
Load Next Story