خواتین عمرہ زائرین کا لباس کیسا ہو سعودی حکام نے ضوابط جاری کردیے
خواتین ضوابط کے مطابق کوئی بھی لباس پہن کر آسکتی ہیں، حکام
سعودی عرب کے حکام نے خواتین عمرہ زائرین کے لباس کے لیے ضوابط جاری کردئیے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والی خواتین کے لباس سے متعلق 3 ضوابط جاری کردئیے۔
وزارت حج و عمرہ کے مطابق خواتین عمرہ زائرین غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں۔ لباس ڈھیلا ہونا چاہیےاور ایسا لباس ہو جو جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے۔
https://x.com/MoHU_En/status/1701589097553305725?s=20
وزارت حج و عمرہ کا مزید کہنا ہے کہ خواتین عمرہ کے لیے مسجد الحرام آتے وقت ایسا کوئی بھی لباس پہن سکتی ہیں جو تینوں ضوابط پر پورا اترے۔