ایشیاکپ پاک سری لنکا میچ میں بارش کے کتنے امکانات ہیں

میچ نہ ہونے کی صورت میں پاکستان ایونٹ سے باہر ہوجائے گا


ویب ڈیسک September 13, 2023
میچ نہ ہونے کی صورت میں پاکستان ایونٹ سے باہر ہوجائے گا (فوٹو: فائل)

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیاکپ کا سپر فور مقابلہ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں بارش کے امکانات ہیں۔

کولمبو میں 14 سمتبر کو شیڈول پاک سری لنکا مقابلے میں بارش کے 86 فیصد امکانات ہیں، پاکستان کو ایونٹ کے فائنل میں رسائی کیلئے آئی لینڈرز کے خلاف لازمی فتح درکار ہے۔

بھارت گزشتہ روز سری لنکا کو اہم معرکے میں شکست دیکر ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ سری لنکا اور پاکستان جمعرات کو اہم معرکے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ بھارت سے ہارنا پاکستان کو مہنگا پڑگیا، فائنل کھیلنے کے لالے پڑگئے

بھارت کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم ایشیاکپ میں پوائنٹس ٹیبل پر 2 پوائنٹس کے باوجود تیسری پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ اسکا نیٹ ریٹ بھی منفی 1.892 ہوگیا ہے جبکہ بھارت دو میچوں میں 4 پوائنٹس کے ساتھ 2.690 نیٹ ریٹ کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف تاریخی شکست! بابر الیون کی باڈی لینگونج پر سوالات اُٹھ گئے

اسی طرح میزبان سری لنکا دوسری پوزیش پر موجود ہے، آئی لینڈرز نے بنگال ٹائیگرز کو سپر فور مرحلے میں شکست دیکر ایونٹ سے باہر کیا جبکہ بھارت کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا تاہم انکا نیٹ ریٹ بھی پاکستان سے بہتر ہے۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ، ریزرو ڈے کا راز سامنے آگیا

سری لنکا اور پاکستان 2، 2 میچز کھیل کر محض دو دو پوائنٹس حاصل کرسکے ہیں، اگر پاکستان جمعرات کو سری لنکا کو شکست دیتا ہے تو ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گا تاہم میچ بارش کی نذر ہوا تو نیٹ ریٹ میں کمی کے باعث آئی لینڈرز فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیں گے اور پاکستان ایشیاکپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے سے محروم ہوسکتا ہے۔

1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |