مولانا ضیا الرحمان کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج
مقتول کو قتل کرنے میں را کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، کراچی پولیس چیف
مولانا ضیا الرحمان کے قتل کا مقدمہ چچا زاد بھائی عبداللہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف شارع فیصل پولیس نے درج کرلیا۔
مقدمے میں لکھوایا گیا ہے کہ مقتول گلستان جوہر بلاک 16کے رہائشی ہیں اکثر ایف بی آر آفس کے قریب پارک میں چہل قدمی کے لیے آتے تھے 12 ستمبر رات ساڑھے دس بجے جیسے ہی پارک پہنچے۔ ملزمان نے اندھا دھن فائرنگ کرکے مولانا ضیاالرحمان کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
مقتول کے چچا زاد بھائی نے ایکسپریس کو بتایا مقتول 2 بیٹیوں کے والد تھے اور مدرسے کے مہتمم تھے ۔ مقتول کی نماز جنازہ جمعرات کو صبح نو بجے ادا کی جائیگی ۔
کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے مقتول کو قتل کرنے میں را کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جائے وقوعہ اور اس کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔
واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش کی جارہی ہے بہت جلد ملزمان قانون کے کٹھہرے میں ہوں گے ۔
جائے وقوعہ سے ملنے والے 11 خول فرانزک کے لیے لیبارٹری بھیجے دیئے گئے ہیں رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوسکے گا کہ مذکورہ ہتھیار کتنے جرائم میں استعمال ہوچکے ہیں۔
یاد رہے منگل کی شب ملزمان نے گلستان جوہر میں فائرنگ کرکے 45 سالہ ضیاالرحمان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔