ایشیاکپ شاہد آفریدی نے داماد شاہین کی سرزنش کردی

ٹاس کا فیصلہ اور پچ اچھی تھی تاہم آپکی بالنگ صحیح نہیں تھی، شاہد آفریدی


ویب ڈیسک September 13, 2023
ٹاس کا فیصلہ اور پچ اچھی تھی تاہم آپکی بالنگ صحیح نہیں تھی، شاہد آفریدی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت ہاتھوں تاریخی ہار پر قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے داماد شاہین آفریدی کی سرزنش کردی۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی کو اپنی لائن و لینتھ کا خیال رکھنا ہوگا، یہ کوئی بات نہیں ہوتی کہ اگر آپکو ابتداء میں وکٹ نہیں ملی تو آپ خود سے ناراض ہوجائیں۔

سابق کپتان نے نسیم شاہ کی بالنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہین نے نسیم کی لینتھ پر گیند کیوں نہیں کی؟ مجھے لگتا ہے کہ میچ شروع ہونے کے 20 سے 25 اوور بعد بھارت میچ جیت چکا تھا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ بھارت کیخلاف تاریخی شکست پر آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دیکھا کہ لوگ پچ کو قصوار وار قرار دے رہے تھے کیوں فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن پچ اچھی تھی تاہم آپکی بالنگ صحیح نہیں تھی۔

مزید پڑھیں: ''ایشیاکپ؛ کیا ٹیم کا پہلے سے اعلان گلے تو نہیں پڑرہا''

شاہد آفریدی نے کہا کہ نسیم شاہ نے جس لینتھ پر بالنگ کروائی اگر شاہین اسی جگہ بالنگ پر فوکس کرتے اور وکٹ لیتے تو صورتحال یکسر تبدیل ہوتی۔

مزید پڑھیں: آل راؤنڈر عماد وسیم کی ٹیم میں شمولیت کا مطالبہ زور پکڑ گیا

انہوں نے کہا کہ شاہین کی لائن اور لینتھ میچ میں ٹھیک نہیں تھی، جہاں وہ بال کرنا چاہ رہے تھے نہیں ہوئی، ابتدائی اوور میں شاہین کو وکٹ نہ تو فرسٹریشن ہوجاتی ہے۔

آل راؤنڈر نے شاہین کو اعتماد دیتے ہوئے کہا کہ آپ واپس آئیں اور شاندار کم بیک کریں۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1701615284262724027

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں