آئی سی سی رینکنگ فخر امام کی تنزلی بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

شبمن گِل نے بابراعظم کی پہلی پوزیشن کی جانب قدم بڑھانا شروع کردیا


ویب ڈیسک September 13, 2023
شبمن گِل نے بابراعظم کی پہلی پوزیشن کی جانب قدم بڑھانا شروع کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 863 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر جبکہ شبمن گِل 759 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈسن 745 پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کی ایک درجہ تنزل ہوئی ہے اور وہ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، اسی طرح آؤٹ آف فارم فخر زمان ایک درجہ تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ مقابلوں میں پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ریکارڈ بہت خراب

بالرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ قومی ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی 10ویں نمبر پر موجود ہیں انکے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بالرز ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ ون ڈے میں بابراعظم پہلی پوزیشن پر برقرار

ٹی20 بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں