وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر کے تھیٹرز فوری طور پر کھولنے کا حکم

تھیٹر ڈراموں پر کڑی نگرانی کی جائے گی، فحاشی وعریانی کا عنصر نظر آیا تو کارروائی ہوگی، محسن نقوی


September 13, 2023
—فائل فوٹو

نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر کے تھیٹرز فوری طور پر کھولنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ہوا جس میں ایک ماہ سے بند پنجاب بھر کے تھیٹرز کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تھیٹر ڈراموں کی کڑی نگرانی کی جائے گی اور جس ڈرامے میں بھی فحاشی وعریانی کا عنصر نظر آیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی-

علاوہ ازیں اجلاس میں 150برس پرانے ڈرامہ ایکٹ 1876میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دی گئی۔ اس سے قبل پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی تھی جس میں تھیٹرز کھولنے کی درخواست کی گئی تھی.

وفد کا وزیراعلی کو کہنا تھا کہ تھیٹر بند ہونے سے ہزاروں فنکار بے روزگار ہو گئے ہیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ثقافت عامر میر نے وزیر اعلی محسن نقوی کو بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چیک اینڈ بیلنس کوبرقرار رکھتے ہوئے تھیٹرز کو کھولنے کی اجازت دی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں