صدر مملکت نے الیکشن کی تاریخ کیلیے میرے یوم پیدائش کا انتخاب کیا شیخ رشید
میں پہلے ہی کہہ چکا تھا کے 11 ستمبر سے 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل ہوگی اور اُکھاڑ پچھاڑ ہوگی، سابق وفاقی وزیر
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے الیکشن کی تاریخ کیلیے میرے یوم پیدائش کا انتخاب کیا ہے۔
شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر عارف علوی نے الیکشن کی تاریخ کی تجویز دینے کے لیے میرے ہی یوم پیدائش 6 نومبر کے دن کا انتخاب کیا ہے، میں پہلے ہی کہہ چکا تھا کے 11 ستمبر سے 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل اور اُکھاڑ پچھاڑ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کل پیپلزپارٹی کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی بھی رنگ دکھائے گی اور لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرسکتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں جو کچھ بھی ہونا ہے اسی سال ہو جانا ہے اور 30 دسمبر تک حقیقی فیصلے آجائیں گے جبکہ 15 دسمبر تک یہ فیصلہ بھی ہو جائے گا کہ سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔
مزید پڑھیں: صدر مملکت نے 6 نومبر کو عام انتخابات کی تجویز دے دی
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے خط میں عام انتخابات کیلیے 6 نومبر کی تاریخ تجویز کی ہے۔