حکومت کا پی آئی اے کو آپریشن جاری رکھنے کیلیے 14 ارب روپے دینے پر غور
پی آئی اے نے وزارت خزانہ سے مالی آپریشنز کے لیے 22 ارب 80 کروڑ روپے مانگے تھے
وزارت خزانہ کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز( پی آئی اے) کو آپریشن جاری رکھنے کے لیے 14 ارب روپے جاری کرنیکی منظوری دیے جانیکا امکان ہے ۔
وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے ذمہ 260 ارب روپے قرض کی ادائیگی موٴخرکیے جانیکا امکان ہے، جس کی ضمانت حکومت نے دی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے وزارت خزانہ سے مالی آپریشنز کے لیے 22 ارب 80 کروڑ روپے مانگے تھے۔
مزید پڑھیں: ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے
واضح رہے کہ ایف بی آر نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے بینک اکاوٴنٹس بھی منجمد کردیے تھے جس کے باعث پی آئی اے کو فنڈز کی کمی کا سامنا تھا اور اسی وجہ ملکی اور کچھ بیرون ممالک جانے والی فلائٹ کا آپریشن بھی متاثر ہوا۔
اس کے علاوہ عملے کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی تھیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاوٴنٹس بحال کردیئے۔