مختلف کھانوں کے بہترین اوقات
دودھ کے یوں تو بے شمار فوائد ہیں۔ اسے رات میں پیا جائے تو پرسکون نیند کا باعث بنتا ہے
ہم سب کو اپنی صحت کے معاملہ میں محتاط رہنا چاہیے کیونکہ صحت دولت ہے۔ عمومی طور پر سمجھا جاتا ہے کہ پھل، سبزی، دودھ کا استعمال کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے مگر ایسا نہیں ہے۔
سیب جیسے پھل کو اگر صبح کے وقت کھایا جائے تو یہ قبص سے بچاتا ہے اور رات کو کھانے کی صورت میں آپ کو نیند میں پریشانی کا سامنا کرنے کے ساتھ آپ کے نظام ہضم پر بھی بوجھ بن جاتا ہے۔ کیلا ایک ایسا پھل ہے جو کھانا ہضم کرنے میں سود مند ثابت ہوتا ہے، اس لیے اسے خالی پیٹ کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
انجیر کا صبح کے وقت استعمال اس لحاظ سے موثر ہے کے اسے کھانے سے نظام ہضم کو تقویت ملتی ہے اور اگر اسے رات میں کھایا جائے تو یہ پیٹ میں مروڑ کا باعث بن سکتا ہے۔ یوں تو کہا جاتا ہے کے اخروٹ دماغ کے لیے اچھا ہوتا ہے، اسے اگر شام کے وقت کھایا جائے تو یہ فائدہ مند ہے اور اگر رات کو کھایا جائے تو اس کی تقویت زائل ہو نے کا خدشہ ہوتا ہے۔
دودھ کے یوں تو بے شمار فوائد ہیں۔ اسے رات میں پیا جائے تو پرسکون نیند کا باعث بنتا ہے۔ دودھ کو صبح صرف اس صورت میں پینا چاہیے جب دن میں جسمانی قوت کا استعمال ہو تاکہ دودھ ہضم ہوسکے ورنہ عین ممکن ہے کہ آپ کھانے کے وقت کھانا نہ کھائیں اور اس کی وجہ دودھ کا ہضم نہ ہونا ہو ۔
دہی بھی دودھ کی ہی ایک شکل ہے، دہی کا استعمال دن کے وقت میں بہترین ہے یہ کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اور یہی دہی اگر رات میں کھایا جائے اور وہ بھی تب جب آپ کو کھانسی اور نزلہ کی شکایت ہو تو یہ کھانسی اور نزلہ کو بگاڑ کا سکتا ہے۔
عمومی طور پر یہ بات سمجھی جاتی ہے کہ پنیر کھانے سے موٹاپا ہوسکتا ہے مگر ایسا نہیں ہے۔ اگر پنیر کو نہار منہ کھایا جائے تو یہ موٹاپے سے بچاتا ہے۔ پنیر سبزی خوروں کے لیے گوشت کے متبادل کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ یہی پنیر اگر رات کے وقت کھایا جائے تو آپ موٹاپے کا شکار ہوسکتے ہیں۔ دالوں کا استعمال اگر رات کے وقت میں کیا جائے توکئی فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ دالیں کولیسٹرول کے لیول کو معتدل رکھنے میں معاون ہیں اور اس کے ساتھ اچھی نیند حاصل کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔
اگر دالوں کا استعمال دن میں کیا جائے تو یہ بھوک میں اضافہ کا باعث بن سکتی ہیں، جس سے وزن بڑھنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ گوشت سے پروٹین حاصل کیا جاتا ہے، یہ جسمانی قوت میں اضافہ کا باعث بنتا ہے، اسے دن میں کھایا جائے تو دن کے کام اسے ہضم کروا دیتے ہیں، تاہم اسے رات میں کھایا جائے تو یہ جسم پر بوجھ بننے کے ساتھ آپ کو پرسکون نیند سے بھی محروم کرسکتا ہے ۔ کھانے کی کوئی بھی چیز مضر صحت نہیں ہوسکتی، شرط ہے تو صرف اتنی کے اسے صحیح وقت پر کھایا جائے۔