تندرست رہنے کے بنیادی اصول

جب آپ صبح سویرے اْٹھتے ہیں تو آخری چیز جس کے بارے میں آپ سوچتے ہیں وہ ناشتہ ہے


September 14, 2023
فوٹو : فائل

ہما نواب

خواتین کو بغیر کسی وجہ کے 'سپر وومین' نہیں کہا جاتا۔ وہ حقیقت میں گھر اور دفتر دونوں جگہوں پر کام کرنے والی ملٹی ٹاسکر ہیں۔

مصروف شیڈول کے باوجود ایک تندرست اور صحت مند جسم کی اہمیت پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ دفتر اور گھر کے کاموں کے ساتھ صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ کچھ تجاویز پر عمل کیا جائے تاکہ ذہنی اور جسمانی فٹنس کو برقرار رکھا جاسکے۔

ورزش کو ترجیح دیں


پیشہ ور تمام خواتین کے لیے فٹنس کے لیے وقت نکالنا مشکل ہے۔ تاہم وہ گھر میں ہی چہل قدمی اور ہلکی پھلکی ورزش کی عادت اپنا لیں تو ان کے لیے یہ سب آسان ہو سکتا ہے۔ اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ ورزش وزن کم کرنے کے لیے کی جاتی ہے جو بالکل غلط ہے۔ یہ آپ کی مصروف روزمرہ کی زندگی میں درکار مختلف کاموں کو انجام دینے کے قابل ہونے کے لیے، صحت مند رہنے اور اپنی صلاحیت کو بڑھانے کے بارے میں ہے۔

ناشتہ نہ چھوڑیں


جب آپ صبح سویرے اْٹھتے ہیں تو آخری چیز جس کے بارے میں آپ سوچتے ہیں وہ ناشتہ ہے۔ اس کے لیے رک جانا چاہیے لیکن عموماً ہم ایسا نہیں کرتے اور جلدی میں اسے چھوڑ دیتے ہیں۔ ناشتہ چھوڑنے کا تعلق موٹاپے میں اضافے اور ذیابیطس کے خطرات کے ساتھ ہے، علاوہ ازیں ناشتہ ترک کرنے سے صبح کے وقت آپ کا مزاج بھی خراب ہو سکتا ہے۔ ناشتہ نہ صرف ہمارے صبح کے مزاج کو بہتر بناتا ہے بلکہ بہت سی بیماریوں سے بھی دور رکھتا ہے۔

پانی کا استعمال


پانی اچھی صحت کے حصول کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ پانی توانائی کو بڑھاتا اور تھکاوٹ کو دور کرتا ہے۔ وزن میں کمی کرتا ہے، گردے کی پتھری کو روکتا ہے اور جلد کی رنگت کو بہتر بناتا ہے۔ کام کے دوران مختلف وقفوں میں پانی سے بھرا گلاس پینے کا اصول بنائیں۔

معیاری نیند حاصل کریں


نیند کی کمی آپ کی صحت، ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے لیے نقصان دہ ہے۔ یہ آپ کے مدافعتی نظام کو متاثر کرتی ہے۔ اگر آپ ایک رات میں چھ گھنٹے سے کم نیند لے رہے ہیں، تو آپ بہت سی بیماریوں کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے، اس میں بلڈ پریشر بڑھنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ یہ بات یاد رکھیں کہ ہر خاتون کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھے، صحت ہی اصل سرمایہ ہے اور اس کی حفاظت آپ کی ذمہ داری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |