ہنگو میں فائرنگ سے سرکاری اسکول کے 2 استاد جاں بحق

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے


ویب ڈیسک May 13, 2014
پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

باڑی خان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سرکاری اسکول کے 2 اساتذہ کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنگو کے علاقے باڑی خان میں نامعلوم افراد نے سرکاری اسکول کے قریب اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک استاد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ دوسرے کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا, ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں