سات دنوں میں ایک ارب یونٹ بجلی ریکور کرلی پاور ڈویژن

7 تا 14 ستمبر 4 ہزار 241 مقدمات درج ہوئے، 490 بجلی چور گرفتار کیے اور 95 کروڑ 10 لاکھ روپے کی ریکوری کی، سیکریٹری

(فوٹو : فائل)

حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پاور ڈویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ صرف سات دنوں میں ایک ارب یونٹ بجلی ریکور کرکے 490 بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا۔


سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے، سات دنوں میں ایک ارب یونٹ بجلی کی ریکوری کرلی گئی ہے۔

انہوں ںے بتایا کہ 7 ستمبر سے 14 ستمبر تک بجلی چوروں کے خلاف 4 ہزار 241 مقدمات درج ہوئے، سات روز میں 490 بجلی چور گرفتار کیے گئے، اب تک 95 کروڑ روپے 10 لاکھ کی ریکوری کی گئی اور آج ریکوری ایک ارب کی حد عبور کر جائے گی۔


Load Next Story