ایم کیو ایم اور جے یو آئی کا سندھ میں پی پی کیخلاف ملکر کام کرنے پر اتفاق

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی وڈیروں کو ان کی اوقات یاد دلائیں گے، فاروق ستار

فوٹو : اسکرین گریب

ایم کیو ایم سے جے یو آئی وفد کی کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں جماعتوں نے پیپلز پارٹی کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد پہنچے۔ ملاقات کے بعد ایم کیو ایم اور جے یو آئی رہنماوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

جے یو آئی وفد میں مولانا عبدالکریم عابد نائب امیر سندھ، مولانا غیاث، مولانا امین اللہ، سید حماداللہ شاہ و دیگر شامل تھے۔ ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہارالحسن نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ گزشتہ 15 سال سے سندھ کے سیاسی وڈیروں نے جس طرح یہاں پر انتظامی معاملات پر قبضہ جمائے رکھا ہے اس کو اب ختم ہونا چاہیے۔ ہم نے طے کیا ہے کہ اب ہم سندھ کارڈ نہیں چلنے دیں گے۔

فاروق ستار نے کہا کہ بس بہت ہوگیا، سندہ کے سیاسی وڈیروں نے اب تمام حدیں پار کرلی ہیں۔ لاڑکانہ، میرپورخاص، نواب شاہ، کشمور اور کراچی میں عوام کے ساتھ ذیادتی ہوئی ہے۔
Load Next Story