متحدہ عرب امارات میں یکم رمضان اور عید کب ہوگی فلکیاتی بورڈ نے بتا دیا

متحدہ عرب امارات میں ربیع الاوّل کا چاند 16 ستمبر کو دکھائی دینے کا امکان ہے، فلکیاتی سوسائٹی بورڈ


ویب ڈیسک September 14, 2023
متحدہ عرب امارات میں ربیع الاوّل کا چاند 16 ستمبر کو نظر آئے گا، فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات میں ربیع الاوّل کا چاند 16 ستمبر کو نظر آنے کا امکان ہے جب کہ قومی فلکیاتی ادارے نے یکم رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی بھی ابھی سے پیشن گوئی کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فلکیاتی سوسائٹی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ربیع الاوّل کا چاند 16 ستمبر کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ ماہرین فلکیات نے امارات میں رمضان اور عید کی ممکنہ تاریخوں کا بھی اعلان کردیا۔

اماراتی فلکیاتی بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین ابراہیم الجرون کا کہنا تھا کہ آئندہ برس مارچ کے دوسرے ہفتے میں ماہ رمضان کے آغاز کا امکان ہے اور عید الفطر 10 اپریل کو ہوگی۔

تاہم متحدہ عرب امارات کے فلکیاتی سوسائٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ رمضان اور عید کی تاریخوں حتمی طور ان مہینوں میں چاند نظر آنے کے بعد ہی کی جا سکتی ہے۔

عمومی طور پر پاکستان میں چاند عرب ممالک میں نمودار آنے کے اگلے روز نظر آتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں