پشاور میں برساتی نالے سے خاتون سمیت 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

دونوں افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے تاہم اب تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس


ویب ڈیسک May 13, 2014
دونوں لاشوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: حیات آباد کے قریب واقع برساتی نالے سے خاتون سمیت 2 افراد کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور پولیس کو علی الصبح حیات آباد فیز تھری کے برساتی نالے سے دو مشتبہ بوریوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ بی ڈی ایس کی کلیئرنس کے بعد بوریوں کو کھولا گیا تو اس میں سے دو لاشیں برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی لاشوں میں ایک خاتون کی لاش ہے۔ دونوں افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ مقتولین کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی تاہم لاشوں کو قانونی کارروائی کے لئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے.

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حیات آباد کے علاقے سے متعدد بار بوری بند لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں