کراچی میں سول اسپتال کے احاطے سے 2 سالہ بچی لاپتہ والدین نڈھال

جائے وقوعہ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، جس سے نینا کو اٹھانے والے ملزمان کی شناخت میں مدد مل سکتی ہے، پولیس


ویب ڈیسک May 13, 2014
2 سالہ نینا اپنے والد کے ہمراہ والدہ کے علاج کے لئے جیکب آباد سے آئی تھی۔ فوٹو: فائل

سول اسپتال میں علاج کے لئے جیکب آباد سے آنے والی خاتون کی 2 سالہ بچی لاپتہ ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جیکب آباد کی خاتون نصرت بی بی گزشتہ 2 ماہ سے سول اسپتال کے شعبہ ای این ٹی میں زیر علاج تھی۔ جس کی تیمار داری کے لئے اس کا شوہر بشیر اور اس کی دو سالہ بیٹی نینا بھی اسپتال میں ہی موجود رہتی تھی۔ نینا رات کو اپنے والد کے ہمراہ سول اسپتال کے احاطے میں ہی سوتی تھی۔ گزشتہ رات بھی بشیر اور نینا ساتھ ہی سوئے تھے لیکن آج صبح جب بشیر کی آنکھ کھلی تو اس کے برابر میں نینا موجود نہیں تھی، اسپتال بھر میں تلاش کے بعد بھی جب نینا نہ ملی تو ان کے والدین کو تشویش ہوئی اور واقعے کی رپورٹ پولیس کو کی گئی۔

پولیس نے بچی کو تاوان کے لئے اغوا کرنے کا شبہ طاہر کیا ہے تاہم نینا کے والدین سے تاوان کے لئے کسی نے رابطہ نہیں کیا گیا، نینا کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ جائے وقوعہ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، جس سے نینا کو اٹھانے والے ملزمان کی شناخت میں مدد مل سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں