پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک اضافے کا امکان

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی، منظوری کیلیے وزارت خزانہ کو بھیجا جائے گا

(فوٹو : فائل)

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سے متعلق ورکنگ شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب 15 ستمبر سے 30 ستمبر کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک اضافے کی سفارش کیے جانے کا امکان ہے۔


اسی طرح اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل میں لیوی پر اضافہ ہوسکتا ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی، جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کل رات کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔
Load Next Story