چیئرمین پی سی بی کی تقرری کے خلاف کیس میں نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کو نوٹس جاری

چیئرمین پی سی بی کی برطرفی اور بورڈ آف گورنرز کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن درست نہیں، درخواست گزار کا موقف


ویب ڈیسک May 13, 2014
اسلام آباد ہائی کورٹ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت 15 مئی کو کرے گا فوٹو: فائل

COLOMBO: ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی تقرری کے خلاف کیس میں نجم سیٹھی اور ذکا اشرف سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے سابق رکن کموڈور ریٹائرڈ ارشد حسین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی سی بی کی برطرفی اور بورڈ آف گورنرز کو تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن درست نہیں۔ اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ بورڈ آف گورنرز کو بحال کیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد موجودہ چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی، برطرف چیئرمین ذکاء اشرف اور وفاق سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں