نگراں وزیراعظم کی پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

صارفین کو بین الاقوامی معیار کے ہوائی سفر کی فراہمی کے لیے پی آئی اے کی جلد از جلد نجکاری نا گزیر ہے، انوارالحق کاکڑ


ویب ڈیسک September 14, 2023
—فائل فوٹو

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ صارفین کو بین الاقوامی معیار کے ہوائی سفر کی فراہمی کے لیے قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کی جلد از جلد نجکاری نا گزیر ہے۔

پی آئی اے سے متعلق اجلاس کی صدارت کے دوران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی جبکہ اجلاس میں اجلاس میں انوار الحق کاکڑ کو پی آئی اے کی نج کاری اور دیگر معاملات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے فواد حسن فواد کو اپنی ٹیم میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور وزارت نجکاری کے زیر نگرانی پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں