نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والا دنیا کا معمر ترین ریسر
لیزلی ہیرس نے 98 ویں سالگرہ سے تین ہفتے قبل موٹر سائیکل ریس میں شریک ہوکر معمر ترین ریسر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی 98 ویں سالگرہ سے تین ہفتے قبل موٹر سائیکل ریس میں شریک ہوکر معمر ترین ریسر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 98 سالہ لیزلی ہیرس نے رواں سال فروری میں آکلینڈ میں منعقد ہونے والے 43 ویں کلاسک موٹر سائیکل فیسٹیول میں حصہ لیا۔
ان کے ساتھ اس ریگولیریٹی ریس میں ان کے 64 سالہ سب بڑے بیٹے روڈ اور ان کی 21 سالہ پوتی اولیویا نے بھی حصہ لیا۔
ریگولیٹری ریس وہ ریس ہوتی ہے جس میں راستے کو متعین کردہ وقت میں مکمل کرنا ہوتا ہے۔
لیزلی ہیرس نے اس سے قبل 2019 کی ریس میں 93 سال کی عمر میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی لیکن اس کے بعد سے وہ چوٹ لگنے اور کورونا وبا کے سبب ریس منسوخ ہونے کی وجہ سے اس سال تک حصہ نہیں لے سکے تھے۔
لیزلی نے اس سال چوتھی پوزیشن، ان کے بیٹے نے آٹھویں جبکہ پوتی نے 21 ویں پوزیشن اپنے نام کی۔