اوکاڑہ میں 14 سالہ لڑکے نے باپ کے قاتل کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، مقتول اور ملزم کا تعلق ایک ہی علاقے سے ہے


ویب ڈیسک September 14, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

تھانہ سٹی دیپالپور میں چودہ سالہ بچے نے والد کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ایک شخص کو موت کی گھاٹ اتار کر دوسرے کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے علاقے تھانہ سٹی دیپالپور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد مقامی افراد نے فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، جس نے ابتدائی تفتیش میں بیان دیا کہ اُس نے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لیا کیونکہ مقتول نے والد کو قتل کیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم اور مقتول ایک ہی علاقے منڈی احمد آباد سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں