کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

یکم جون سے 4 اگست 2014 تک کراچی سمیت صوبے بھر کے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی


ویب ڈیسک May 13, 2014
رمضان کا پورا مہینہ گرمیوں کی تعطیلات میں شامل رہے گا، محکمہ تعلیم سندھ۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں یکم جون سے 4 اگست 2014 تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کو پیش نظر رکھتے ہوئے موسم گرما کے لئے یکم جون سے 4 اگست تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، رمضان کا پورا مہینہ گرمیوں کی تعطیلات میں شامل رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے لے کر 4 اگست 2014 تک کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور تمام اسکولز 5 اگست سے کھلیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی ماہ رمضان کی وجہ سے محمکہ تعلیم سندھ 14 جون سے 13 اگست تک موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں