فلم ’چکدے انڈیا‘ کے نامور اداکار کینسر سے انتقال کرگئے

ریو کپاڑیا نے متعدد انڈین فلموں اور ٹی وی شوز میں معاون اداکار کا کردار ادا کیا ہے
فوٹو : فائلفوٹو : فائل

فوٹو : فائل

بالی وڈ کی مشہور فلم 'چکدے انڈیا' کے نامور اداکار ریو کپاڑیا کینسر کے مرض میں انتقال کرگئے۔

اداکار کے دوست فیصل ملک نے بھارتی میڈیا کو آگاہ کیا کہ ریو کپاڑیا کا انتقال کینسر سے ہوا اور ان کی عمر 66 برس تھی۔


ریو کپاڑیا نے متعدد فلموں اور ٹی وی شوز میں معاون اداکار کا کردار ادا کیا ہے اور حال ہی میں وہ 'میڈ ان ہیون' کے سیزن ٹو میں نظر آئے تھے۔

انہوں نے بالی وڈ کی مشہور فلموں دل چاہتا ہے، چکدے انڈیا ہیپی نیو ایئر میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
Load Next Story