چین کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی کے سابق چیئرمین کو عمر قید کی سزا
وانگ کو 44 ملین ڈالر مالیت کی رشوت لینے اور 7.8 ملین ڈالر کے بیرون ملک ڈپازٹس کو چھپانے کے جرم میں سزا سنائی گئی
چین کی سب سے بڑی لائف انشورنس کمپنی کے سابق چیئرمین وانگ بن کو بدعنوانی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
عدالت نے 64 سالہ وانگ کو 44 ملین ڈالر مالیت کی رشوت لینے اور 7.8 ملین ڈالر کے بیرون ملک ڈپازٹس کو چھپانے کے جرم میں سزا سنائی جبکہ انہیں پیرول بھی فراہم نہیں کیا جائے گا۔
وانگ پر 1997 اور 2021 کے درمیان رشوت لینے کا الزام تھا، جب وہ چائنا لائف انشورنس، چائنا کا بینک آف کمیونیکیشن اور چائنا تائپنگ انشورنس سمیت متعدد سرکاری مالیاتی اداروں کے سربراہ تھے۔ انہوں نے مبینہ طور پر ہانگ کانگ کے بینک کھاتوں میں غیر قانونی رقم چھپائی تھی۔
وانگ چین میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن میں پھنسنے والے پہلے ایگزیکٹو ہیں۔