ٹی20 ورلڈکپ انتظامات میں سست روی غیریقینی بڑھانے لگی
براڈ کاسٹرز تحفظات کا اظہار آئندہ ماہ آئی سی سی حکام سے میٹنگ میں کریں گے
ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے انتظامات میں سست روی غیریقینی بڑھانے لگی جب کہ امریکا میں وینیوز کی تیاری کے حوالے سے صورتحال غیر واضح ہے۔
آئندہ سال شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز میں 9 ماہ رہ گئے،مگر خاص طور پر امریکا میں ہونے والے وینیوز کی تیاری کے حوالے سے پیش رفت انتہائی سست ہے،آئی سی سی کے اسٹیک ہولڈرز کو اسٹیڈیمز کا جائزہ لینے کا موقع فراہم نہیں کیا جاسکا، صورتحال غیر واضح ہونے کی وجہ سے براڈ کاسٹرز میں بھی تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ایونٹ کے 17میچ امریکا میں کروانا چاہتی ہے،دیگر مقابلے ویسٹ انڈیز میں شیڈول کیے جائیں گے، پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا نیویارک میں کروانے کیلیے پلان بنایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ کے نیویارک میں انعقاد پرغور
ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کے معاملات میں سست روی کو دیکھتے ہوئے براڈ کاسٹرز آئندہ ماہ شروع ہونے والے ورلڈکپ کے دوران آئی سی سی حکام سے ملاقات میں تحفظات کا اظہار کریں گے۔
یاد رہے کہ ایشیائی ملکوں اور امریکا کے معیاری وقت میں 10سے 12گھنٹے کا فرق ہونے کی وجہ سے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر ناظرین کی تعداد میں واضح کمی کا خدشہ بھی براڈ کاسٹرز کو ستارہا ہے،اگر امریکا میں وینیوز کی تیاری کا کام مکمل ہوگیا تو اگلا چیلنج مقابلوں کے وقت کا ہوگا تاکہ ایشیا میں ناظرین کی اکثریت انھیں دیکھ سکے۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ آئی سی سی ورلڈکپ کو امریکا سے منتقل کر رہی ہے تاہم اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وہاں کرکٹ مقابلوں کا اب تواتر سے انعقاد ہونے لگا لیکن اسٹیڈیمز کی کمی بڑا مسئلہ ہے۔