
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سرے پولیس کا کہنا ہے کہ سارہ شریف کے والد 41 سالہ عرفان شریف، سوتیلی والدہ 29 سالہ بینش بتول اور چچجا 28 سالہ فیصل ملک کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تینوں پر بچی کی موت کا سبب بننے یا ہونے دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انہیں آج گلڈفورڈ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سارہ شریف قتل؛ والد ،سوتیلی ماں اور چچا برطانیہ پہنچنے پرگرفتار
تینوں افراد کو 10 سال کی سارہ شریف کے قتل کے شبے میں پاکستان سے برطانیہ واپسی پر گیٹ وک ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ سارہ شریف کی لاش 10 اگست کو ووکنگ میں اُن کے گھر سے ملی تھی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات پائے گئے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔