کراچی رینجرز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی چینی برآمد

برآمد کی جانے والی چینی مبینہ طور پر بلوچستان کے راستے افغانستان بھیجی جانی تھی


Staff Reporter September 15, 2023
فوٹو : سندھ رینجرز/ایکسپریس نیوز

رینجرز نے خفیہ اطلاع پر بلدیہ ٹاؤن میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تقریباً ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی چینی برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے چینی اور دیگر اناج کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کراچی کے علاقے اسلام نگر بلدیہ ٹاؤن، حب ریور روڈ پر واقع دو مختلف گوداموں سے مجموعی طور پر چینی کی ایک لاکھ 40 ہزار بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق برآمد کی جانے والی چینی کی مالیت تقریباً ایک ارب روپے سے زائد بنتی ہے، ذخیرہ شدہ چینی مبینہ طور پر بلوچستان کے راستے افغانستان بھیجی جانی تھی، برآمد شدہ چینی مزید قانونی کارروائی کے لیے سول انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کورنگی میں بھی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جانا ہے جس میں بھاری مقدار میں آٹا اور چینی بڑی مقدار میں برآمد کیے جانے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں