نسیم شاہ ورلڈکپ کے ابتدائی میچز نہیں کھیل سکیں گے بابراعظم کا عندیہ

حارث میگا ایونٹ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے، کپتان


ویب ڈیسک September 15, 2023
حارث میگا ایونٹ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے، کپتان (فوٹو: کرک انفو)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایشیاکپ میں بھارت کیخلاف انجری کا شکار ہونے والے نسیم شاہ کی انجری کے حوالے سے بڑا بیان دیدیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے عندیہ دیا کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کے باعث بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میچز کے ابتدائی مقابلوں میں ٹیم کا حصہ نہیں لے سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دائیں کندھے کی انجری سے نسیم کی صحت یابی کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا ہے تاہم بابراعظم اس حوالے سے غیریقینی کی صورتحال میں دیکھائی دیئے کہ انہیں میگا ایونٹ میں نسیم شاہ کی خدمات حاصل ہوں گی یا نہیں۔

مزید پڑھیں: انجری کا شکار نسیم شاہ ایشیاکپ سے باہر ہوگئے

حارث رؤف کی انجری سے متعلق انکا کہنا تھا کہ انہیں کوئی بڑا ایشو نہیں وہ ورلڈکپ تک فٹ ہوجائیں گے، فاسٹ بولر کو سری لنکا کیخلاف میچ میں آرام کروایا گیا تاہم ایشیاکپ کے اسکواڈ سے باہر نہیں کیا تھا۔

مزید پڑھیں: نسیم، حارث کی انجریز، پاکستان نے زمان اور شاہنواز کو طلب کرلیا

کپتان بابراعظم پرامید ہیں کہ دونوں فاسٹ بولرز (حارث اور نسیم) ورلڈکپ میں 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف پہلے میچ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ حارث رؤف تیسرے تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے بالر بن گئے

دونوں کھلاڑیوں کے بیک اَپ پلان سے متعلق پوچھا گیا تو بابراعظم نے کہا کہ فی الحال اپنا پلان بی تو نہیں بتارہا لیکن حارث کو تھوڑا سائیڈ اسٹرین ہے وہ جلد بہتر ہوجائیں گے تاہم میری رائے کے مطابق ہوسکتا ہے کہ نسیم ورلڈکپ کے ابتدائی دو میچز کو مِس کرجائیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نسیم شاہ کی انجری کی نوعیت سے متعلق آگاہ نہیں کیا ہے، وہ بھارت کیخلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور کوٹے کے اوورز مکمل کیے بغیر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں