روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی 341 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 1روپے 31پیسے کی کمی سے 296روپے 64پیسے کی سطح پر آگئی۔
کرنسی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کے باعث ڈالر بیک فٹ پر ہے۔ گزشتہ روز سے ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔
دوسری جانب، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 341پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 45991 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔