طلاق کب لے رہی ہیں مداح کا اداکارہ عنزیلہ عباسی سے سوال

اسکرین پر جلد واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ، اداکارہ


ویب ڈیسک September 15, 2023
عنزیلہ عباسی اداکار شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی بیٹی ہیں:فوٹو:فائل

اداکارہ عنزیلہ عباسی سے سوشل میڈیا پر مداح نے طلاق لینے کا سوال پوچھ لیا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کے سیشن میں ایک ماہ قبل شادی کرنے والی اداکارہ عنزیلہ عباسی کو غیر متوقع سوال کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ طلاق کب لے رہی ہیں جس پر عنزیلہ نے جواب دیا ' موت' ۔

عنزیلہ عباسی کا کہنا تھا کہ اسکرین پر جلد واپسی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اچھے کردار اور کہانیاں نہ ملنے کی وجہ سے اداکاری سے وقفہ لیا ہے۔ والد شمعون عباسی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ وہ اپنے ذاتی معاملات پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔اداکارہ نے پہلے بچے کی ولادت کے بارے میں مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ان کے پاس پہلے سے ماں ہیں ان سے کس بچے سے متعلق پوچھا جا رہا ہے اور وہ کیوں آئے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں۔

عنزیلہ عباسی اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی اور اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی ہیں اور انہوں نے اگست میں تشفین نامی نوجوان سے شادی کی تھی۔ ان کے والد شمعون عباسی کو بیٹی کی شادی میں شریک نہ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اداکارہ شمعون عباسی نے خود پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا پوسٹ میں نام لیے بغیر سابق بیوی جویریہ عباسی اور بیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں