کراچی سمیت سندھ میں 18 سے 20 ستمبر تک بارش کا امکان

ہفتے کی شام سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک September 15, 2023
جامشورو، ٹھٹہ سمیت دیگراضلاع میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے:فوٹو:فائل

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 18 سے 20 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی شام سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے زیر اثر کراچی ڈویژن میں 20 ستمبر تک وقفے وقفے سے گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

آج سندھ کے ضلع جامشورو، ٹھٹہ ، عمر کوٹ ، تھر پارکر اور سانگھڑ میں ہلکی بارش جبکہ کل سے 19 ستمبر کے دوران خیرپور، بدین ، سجاول سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آج اور کل کراچی میں مطلع صاف اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ اتوار کو شہر کا موسم گرم اورمرطوب ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں