ایشیاکپ اختتامی اوورز میں شاندار بالنگ شائقین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے
فاسٹ بولر زمان خان پچ پر رو پڑے
ایشیاکپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے اختتامی اوورز میں فاسٹ بولر زمان خان کی بالنگ پر شائقین کرکٹ داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔
سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکتوں سے شکست دی اور ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تاہم فاسٹ بولر زمان خان کی شاندار بالنگ پر کرکٹ فینز انہیں داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ بابراعظم کی کپتانی پر گمبھیر نے بھی سوال اٹھادیا
میچ کے اختتامی اوور میں سری لنکا کو آخری 6 گیندوں پر 8 رنز درکار تھے جب پاکستان کی جانب سے زمان خان نے آخری اوور کروایا، ان کی آخری گیند پر سری لنکا کو 2 رنز درکار تھے تاہم ناقص فیلڈ پلسمینٹ کے نتیجے میں سری لنکن بیٹر اسالنکا نے با آسانی اسکور کرلیے اور اپنی ٹیم کو میچ جتوا کر فائنل میں پہنچا دیا۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ کیا عبداللہ شفیق کی شکل میں ورلڈکپ کیلئے پاکستان کو اوپنر مل گیا
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر شائقین کرکٹ نے ڈیبیو پر شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ بولر کی خوب تعریف کی اور انہیں فیوچر کیلئے مبارکباد بھی پیش کی۔
سری لنکا کیخلاف 8 رنز کو نہ روک پانے پر بالر پچ پر رو پڑے جبکہ ساتھی کھلاڑی انہیں دلاسہ دیتے دیکھائی دیئے۔